کتے کبھی بھی بلاوجہ یا بے مقصد نہیں بھونکتے ، وجوہات جانئے

 

لاہور (پاکستان نیوز)عمومی طور پر ہم جب کتے کو بھونکتے ہوئے سنتے ہیں تو پہلا خیال یہی ذہن میں آتا ہے کہ یقینا اسے کوئی تنگ کر رہا ہو گااور اگرا یسا کچھ نہ ہو تو ہم یہ اخذ کر لیتے ہیں کہ کتا بلا وجہ ہی بھونک رہا ہے لیکن درحقیقت کتے کبھی بھی بے مقصد نہیں بھونکتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق آج آپ کتوں کے بھونکنے کی کچھ اہم وجوہات کے بارے میں بتاتے ہیں جسے جان کر آپ کو بھی یہ اندازہ ہو جائے گا کہ یقینا کتوں کے بھونکنے کے پیچھے کوئی نا کوئی مقصد ضرورہو تا ہے ۔

اگر آپ کے گھر کے باہر سے کوئی شخص اپنے کتے کے ساتھ یا اکیلا ہی گزر رہا ہو تو آپ کا پالتو کتا اسے بھانپ لیتا ہے اور بھونکنا شروع کر دیتا ہے جبکہ گھر میں رہتے ہوئے آپ کیلئے یہ پتا لگانا مشکل ہوتا ہے کہ آیا یہ کیوں بھونک رہاہے ۔

آپ کے گھر کی رکھوالی کرنے والا پالتو کتا اس وقت بھی بھوکنا شروع کر دیتا ہے جب بلیاں ، گلہریاں یا دیگر کوئی جانوراردگرد منڈلا رہا ہو ۔

ناظرین آپ کو یہ جان کر بہت ہی حیرت ہو گی کہ کتے کی قوت سماعت انسانوں سے کہیں زیادہ ہوتی ہے اور وہ نہایت دھیمی آوازیں بھی سننے کی صلاحیت رکھتا ہے جو عام انسان کی سننے کی صلاحیت پر پورا نہیں اترتیں ۔

اگر کتے ایک یا دو میل دور علاقے میں بھی بھونک رہے ہوں تو آپ کا پالتو کتا ان کی آوازیں سننے کی صلاحیت رکھتا ہے اور وہ اس کا جواب بھی بھونک کر ہی دیتا ہے جبکہ عمومی طور پر کتے بھونک کر دیگر کتوں کو یہ وارننگ بھی جاری کرتے ہیں کہ یہ ان کا علاقہ ہے اس لیے یہاں سے ذرا دو ر ہی رہو ۔

پالتو کتے کبھی بھی گھر میں گند نہیں پھیلاتے اور اکثر اوقات اپنے مالک کو بھونک کر یہ بتانے کی کوشش کرتے ہیں کہ انہیں ایسی جگہ لے جایا جائے جہاں وہ رفع حاجت کر سکے یا اس کے بھونکے کی وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ کتا اپنے مالک کو کسی ممکنہ خطرے سے آگاہ کر رہاہو ۔

کتے کبھی کبھار رات کے اوقات میں اس وجہ سے بھی بھونکنا شروع کر دیتے ہیں کہ انہیں سردی لگ رہی ہے یا پھر انہیں جسم میں کسی جگہ پر درد محسوس ہو رہا ہو ۔

یہ بات تو آپ کو شائد معلوم نہ ہو کہ کتے جیلیسی (jealousy)بھی محسوس کرتے ہیں لیکن وہ اس محبوبہ کی طرح بالکل نہیں ہوتے جو اسے اپنی مسکراہٹ یا کسی اور بات کے نیچے چھپا دیتی ہے بلکہ وہ اسی وقت اپنے تحفظات کا اظہار بھونک کر دیتے ہیں ۔

آ پ اکثر آپ کا پالتو کتا بھی رات کے اوقا ت میں بھونکنا شروع کر دیتا ہے تو اسے نظر انداز کرنے کی بجائے یہ معلوم کرنے کی کوشش کریں کہ وہ ایسا کیوں کرتا ہے اور اس کی بھونکنے کے انداز کو سمجھنے کی کوشش کریں ، آپ کو پھر اس کی بات سمجھنے میں آسانی ہو گی ۔

آخر میں آپ کو دلچسپ چیز کے بارے میں بتاتے ہیں جو کہ ایک خاص قسم کی ” سیٹی “ ہے ، اگر آپ کا کتا کہیں ادھر اُدھر غائب ہو گیاہے اور آپ کو ڈھونڈنے میں مشکل ہو رہی ہے تو یہ نہایت ہی مدھم آواز کی سیٹی بجانے سے وہ آپ تک پہنچ جائے گا ، یہ سیٹی خصوصی طور پر کتوں کیلئے ہوتی ہے جسے وہ دو میل سے زائد دور تک سننے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

 





متعلقہ خبریں

Not Any News

ویڈیو
صحت

چہرے کے کیل مہاسوں سے نجات کے نسخے

دنیا بھر سے چار انتہائی دلچسپ بیوٹی ٹپس

کورونا کچھ لوگوں کو زیادہ متاثر کیوں کرتا ہے؟ معمہ حل

آپکاشہر

پولیس میں ہزاروں بھرتیاں، چند دنوں میں اشتہار جاری ہونے کا امکان

اتنی رقم سے تو سونے کی سڑکیں، چاندی کی نہریں بن جائیں، میانوالی کیلئے مختص رقم کی تفصیلات سامنے آگئیں

ایک ساتھ جینے مرنے کی قسمیں، نہر میں چھلانگیں لیکن محبوبہ کو ڈوبتا دیکھ کر عاشق فرار

بلاگ

وہ پاکستانی کرکٹر جس نے ورلڈ کپ کے دوران بھی اپنی بیگم ہوٹل روم کی الماری میں چھپائے رکھی

افغانستان کی قومی ٹیم کا کھلاڑی ’ کرپشن ‘ کرتے پکڑا گیا ، بڑی سزا سنا کر مثال قائم کر دی گئی

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل پر پابندی عائد کردی گئی

Copyright 2020 © Pakistan News, All rights reserved.
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited.