ٹیکنالوجی

بھارتی کسان نے دودھ بیچنے کے لیے ہیلی کاپٹر خرید لیا

indian farmer helecopter

مہاراشٹرا(Pakistan News) بھارتی کسان(indian farmer) نے دودھ بیچنے کے لیے 300ملین روپے کا ہیلی کاپٹر خرید لیا۔
جنردھن بھوئیر نے کہا کہ اس نے اپنے ڈیری کے کاروبار(Dairy Business) کے سلسلے میں ملک بھر میں گھومنے کے لیے مہنگا روٹری ونگ ہیلی کاپٹر خریدا ، اسے اکثر سفر کرنا پڑتاہے اور کم سے کم وقت میں سفر کیلئے ہیلی کاپٹر بہتر ہے ۔
ان کاکہناتھاکہ اکثر مجھے پنجاب ، ہریانہ ، راجھستان اور گجرات میں جانا پڑتاہے ، کئی ایسی جگہیں بھی ہیں جہاں ایئرپورٹ کی سہولت ہی نہیں، پھر اس نے ایک دوست کی تجویز پر ہیلی کاپٹر(helecopter) خریدنے کا سوچا، ہیلی پیڈ کے ارد گرد اڑھائی ایکڑ پر حفاظتی دیوار بھی بنائی ، اسی قطعہ اراضی پر ہیلی کاپٹر کا ہینگر، پائلٹ روم اور ٹیکنیکل روم بھی ہوگا۔
میڈیا اطلاعات کے مطابق اس کسان کے پاس 100کروڑ روپے سے زائد دولت ہے ، ڈیری اور زراعت کے علاوہ وہ رئیل اسٹیٹ کاروبار بھی کرتے ہیں۔

About the author

admin

Add Comment

Click here to post a comment