انٹرٹینمنٹ

مہرپوش Meherposh کی آخری قسطLast episode کے مداح منتظر، کہانی بھی سامنے آگئی

meharposh

کراچی (pakistannews.com.pk) مہرپوش (Meherposh) جیوانٹرٹینمنٹ (Geo Entertainment)پر نشر ہونیوالا معروف ڈرامہ قرارپایا جو رومانویت (Romance) پر مبنی ہے اور گوگل کے 89فیصد صارفین نے پسند کیا،اپنے اختتام کو پہنچتے اس ڈرامے کا مداح بڑی شدت سے انتظار کررہے ہیں۔ 41قسطوں پر محیط مہرپوش( Meherposh Episodes 41) کی پہلی قسط گزشتہ سال اپریل میں نشر ہوئی تھی اورمہرپوش کی آخری قسط (Meherposh Last Episode) آٹھ جنوری 2021ء کو نشر ہونے جارہی ہے۔مصباح نوشین کے لکھے اس ڈرامہ کو عبداللہ کدوانی نے پروڈیوس کیا اور اس کے اداکاروں میں عائزہ خان (Ayeza Khan)اور ان کے شوہر دانش تیمور(Danish Taimoor) اکٹھے کام کررہے ہیں، ڈرامے کی مہر یعنی عائزہ خان مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والی ایک مہربان اور نرم دل لڑکی ہے، شاہ جہان کا کردار ادا کرنے والے دانش تیمور، حقیقی زندگی میں اپنی اہلیہ عائزہ خان کے ڈرامے میں پڑوسی ہیں، مہرکی شادی کے روز شاہ جہاں اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر کچھ لطیفے کستے ہیں جو اس کے ہونے والے شوہر سن لیتے ہیں اور طلاق کی دھمکی دے دیتے ہیں۔گڑبڑدیکھنے کے بعد شاہ جہان کو احساس ہوتا ہے اور خود کو کوستاہے۔ اس ڈرامے کا اوپننگ تھیم معروف کمپوزر ساحرعلی بگا نے کمپوز کیا۔