انٹرنیشنل پاکستان تازہ ترین

کسانوں کا احتجاج، بھارت کیساتھ سرحد پر پاکستانی دستے الرٹ

LOC-Pak-india-border

اسلام آباد (pakistannews.com.pk) بھارت کی طرف سے کسانوں کے احتجاج (farmers protest)سے توجہ ہٹانے کے لیے مس ایڈونچر یا سرجیل سٹرائیک(Surgical Strike) کیے جانے کی انٹیلی جنس رپورٹ (Inteligence Report)کے بعدپاکستان (Pakistan)نے بھارت (India) کیساتھ سرحد پر فوج کو الرٹ کردیا۔
ایکسپریس ٹربیون کے مطابق مودی کی حکومت پنجاب کے سکھ کسانوں کی قیادت میں جاری احتجاج کو کمزور کرنے کے لیے کچھ بھی کرسکتی ہے اور انتہائی قابل اعتماد ذرائع نے بتایا کہ ورکنگ باؤنڈری (Working Boundary)اور لائن آف کنٹرول (LOC)پر موجود دستوں کو الرٹ کردیاگیا۔ایگریکلچرل سیکٹر میں متنازعہ ریفارمز کے بعد کسانوں نے احتجاج شروع کردیا اور کسانوں کاخیال ہے کہ نام نہاد اصلاحات سے ان کیلئے مزید مشکلات پید اہوں گی اور حکومت بھی سرکاری نرخوں پر اجناس نہیں خریدے گی جس کے بعد وہ پرائیویٹ آڑھتیوں کے رحم و کرم پر رہ جائیں گے۔
منگل کواحتجاج کے دس دن پورے ہونے پر بھارت بھر میں ریلوے ٹریکس اور ہائی ویز(High way) بھی بلاک کردیئے گئے، ہزاروں کسانوں نے نئی دہلی(New Delhi) کی سڑکوں پر بیریئرز لگادیئے اور اعلان کیا کہ قوانین کی واپسی تک نقل و حرکت نہیں ہوگی۔ کسان رہنما وید سنگھ نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہم پریشان ہیں، بہت پریشان ہیں، ہمارے بچے فاقہ کشی پر مجبور ہوں گے اور اس سے بڑی پریشانی کی ہوگی؟ کھانے کو کچھ نہیں ہوگا، ہم پیسہ کہاں سے کمائیں گے، یہ ہمارے لیے سب سے بڑی پریشانی ہے۔