پاکستان

پاکستان کیلئے ویزا پالیسی، سعودی عرب نے دوٹوک اعلان کردیا

visa-policy-for-Pakistan

اسلام آباد (pakistannews.com.pk) پاکستان کیلئے ویزا پالیسی(Visa Policy) کے بارے میں سعودی عرب(Saudi Arabia) نے دوٹوک اعلان کردیا، سعودی عرب نے ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں کہاگیا تھاکہ ریاست میں آنیوالے پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا پالیسی میں کوئی تبدیلی کی گئی۔
میڈیا سے گفتگو میں سعودی سفیر نواف المالکی نے وضاحت دی ہے کہ صرف ان لوگوں کو ریاست چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے جن کے پاس مصدقہ دستاویزات نہیں، اس کا ہدف پاکستانی (Pakistani National)نہیں، دیگر ممالک کے لوگوں کو بھی ملک چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان کاکہناتھاکہ اقامہ اور ویزے والے لوگوں کو ریاست چھوڑنے کے لیے نہیں کہا جارہا۔
سعودی عرب سے پاکستانیوں کو واپس بھیجنے کا خدشہ اس وقت شروع ہوا جب متحدہ عرب امارات(UAE) نے پاکستان سمیت 13ممالک کے لیے نئے ویزے جاری کرنے کا عمل معطل کیاتاہم بعد میں وضاحت کی گئی کہ یہ قدم کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لیے اٹھایاگیا۔

About the author

admin

Add Comment

Click here to post a comment