پاکستان تازہ ترین

عمران خان کے جلسوں سے مشہور ہونیوالا ڈی جے بٹ (DJ Butt) گرفتار

dj-butt-arrested

اسلام آباد (pakistannews.com.pk) پاکستان تحریک انصاف کے جلسوں سے شہرت پانیوالے ڈی جے محمد آصف المعروف ڈی جے بٹ (DJ butt)کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کرلیاگیا، ان کو ماڈل ٹاؤن (Model Town)پولیس نے حراست میں لیا۔
ڈی جے بٹ نے 2014ء میں تحریک انصاف کے دھرنے اور نت نئے ترانوں اور نغموں کی وجہ سے شہرت سمیٹی تھی، ان کی گرفتاری پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (PDM)کے مینار پاکستان(Minar e Pakistan) جلسے سے قبل ہوئی اور امکان تھا کہ اس جلسے کے لیے انہوں نے ہی میوزک سسٹم (Music system)کا انتظام کرنا تھا جیسا کہ وہ ماضی میں کرچکے ہیں۔
ماہرین کے مطابق ان کی گرفتاری تحریک انصاف (Tehreek e Insaf)پرتنقید کے نئے راستے کھولے گا کیونکہ ماضی میں ان کی گرفتاری کی خود عمران خان(Imran Khan) نے مذمت کی تھی۔