اہم خبریں پاکستان تازہ ترین

استعفیٰ لینے والوں کے استعفے شروع، جے یوآئی بازی لے گئی، ن لیگ دوسرے نمبر پر

JUIF-Chief-Maulana-Fazal-ur-Rehman-Ghafoor-Hyderi

اسلام آباد(pakistannews.com.pk) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان(Imran Khan) سے استعفیٰ(Resign) لینے کے دعوے کرنیوالی اپوزیشن کی جماعتوں کے استعفے آنا شروع ہوگئے ہیں، مولانا فضل الرحمان(Maulana Fazal ur Rehman) کی جے یو آئی ایف (JUIF)کے تمام چاروں سینیٹرز اور چودہ اراکین قومی اسمبلی نے اپنے استعفے پارٹی کے پاس جمع کرادیئے ہیں جبکہ پارٹی قیادت کے اراکین خیبرپختونخواہ (Khyber Pakhtoon Khaw)اور بلوچستان(Balochistan) اسمبلی کے لوگوں کوبھی استعفے دینے کی تیاری کرنے کی ہدایت کردی۔اس سے قبل کھوکھربرادران سمیت مسلم لیگ ن (PMLN)کے چار لوگوں نے بھی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے نام اپنے استعفے پارٹی کو بھجوادیئے ہیں جو بوقت ضرورت پارٹی(Party) کی طرف سے سپیکر کے پاس جمع کرادیئے جائیں گے۔ اس سے قبل پی ڈی ایم (PDM)کے اجلاس میں سابق وزیراعظم اور ن لیگ(Noon League) کے قائد میاں نوازشریف (Nawaz Sharif)نے استعفے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کے پاس جمع کرانے کی تجویز دی جس سے بیشتر پارٹیوں نے اتفاق کیا۔

About the author

admin

Add Comment

Click here to post a comment