انٹرٹینمنٹ

اداکارہ نیلم منیر (Neelum Muneer) بھی کورونا کا شکار ہوگئیں

Pakistani-actress-neelum-muneer

کراچی(pakistannews.com.pk) پاکستانی اداکارہ نیلم منیر(Neelum Muneer) بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں، ذرائع کے مطابق وہ قرنطینہ میں ہیں اور اداکارہ کے مداحوں نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔
ٹی وی چینل ٹوئنٹی فورنیوز کی ویب سائٹ کے مطابق اس سے قبل اداکارہ (actress)نے انسٹاگرام پر ایک تصویرشیئرکی اور مداحوں کو بتایا کہ انہیں مشکل وقت میں پریشان نہیں ہوناچاہیے، صبرکا دامن نہ چھوڑیں۔انہوں نے لکھا”اگر آپ کو کبھی اپنے اوپر شک ہو یا اپنی مہارت، علم سے ان سیکیور محسوس کریں تو اللہ تعالیٰ آپ پر اس سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا جو آپ برداشت نہیں کرسکتے“۔
مزید کہنا تھاکہ ’آپ اسے مشکل اور امتحان تصورکرتے ہیں لیکن اس میں بھی کامیابی مخفی ہوسکتی ہے‘۔