تازہ ترین سپورٹس

کورونا کیسزکے باعث پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا میچ منسوخ

Pakistan cricket board
Pakistan cricket board

آکلینڈ (Pakistannews.com.pk)پاکستانی کرکٹ سکواڈ کے 8 ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد نیوزی لینڈ اے اور پاکستان شاہینز کے درمیان پہلا چار روزہ کرکٹ میچ منسوخ ہو گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میچ پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواسست پر منسوخ کیا گیاہے، قومی سکواڈ آٹھ دسمبر کو کوئنز ٹاؤن روانہ ہوگا جہاں قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان شاہینز الگ الگ ہوٹلوں میں قیام کریں گے، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی میچ 18 دسمبر کو آکلینڈ مین ہو گا جبکہ پاکستان شاہینز اور نیوزی لینڈ اے کا واحد چار روزہ میچ وانگرے میں 17 دسمبر سے شروع ہو گا۔قومی سکواڈ کی نویں روز کی کورونا ٹیسٹنگ نتائج کے بعد کل سے ٹریننگ کی اجازت ملنے کا امکا ن ہے۔