پاکستان

پرول مکمل ہونے پر شہبازشریف بیٹے سمیت دوبارہ جیل منتقل

Maryam nawaz see off shahbaz sharif and Hamza shahbaz after parole file photo

لاہور (pakistannews.com.pk) والدہ کی وفات کے بعد 6 روزہ پرول مکمل ہونے پر مسلم لیگ ن (PMLN) کے صدر شہبازشریف (Shahbaz Sharif) اور ان کے صاحبزادے اور صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز (Hamza Shahbaz) کو جیل حکام نے واپس کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا ہے ۔

دونوں رہنمائوں کی روانگی سے قبل مریم نواز (Maryam Nawaz) سے ملاقاتیں ہوئیں اور ان کی جیل منتقلی کے وقت کارکنان نے شدید نعرہ بازی کی۔ دونوں ملزمان کو الگ الگ قافلوں کی صورت میں لے جایا گیا، اس موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔

PMLN President Shahbaz Sharif and Hamza Shahbaz shifted to kotlakhpat Jail again after completion of their parole on the sad moment of their mother shamim akhtar death.