تازہ ترین

نیوزی لینڈ میں موجود پاکستانی ٹیم کی کورونا ٹیسٹنگ، نتائج کا اعلان کل ہو گا

Pakistan Team in Newzeland
Pakistan Team in Newzealand

آکلینڈ (Pakistannews.com.pk)پاکستان کرکٹ سکواڈکی نویں روز کی کورونا ٹیسٹنگ مکمل کر لی گئی ہے جس مکے بعد ٹیم مینجمنٹ کل سے ٹریننگ کی اجازت ملنے کیلئے پرامید ہے۔
تفصیلات کے تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ سکواڈ (Pakistan)کی نویں روز کی کورونا ٹیسٹنگ کرائسٹ چرچم میں مکمل ہوئی جس کے معمول کے مطابق نتائج اعلان کل کیا جائے گا، یہ پاکستان کرکٹ سکواڈ کی چوتھی ٹیسٹنگ ہے اور یہ ٹیسٹنگ تین مرتبہ منفی رزلٹ آنے والے ارکان کی کی گئی ہے۔اس وقت تک پاکستان کے چھ ارکان میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جو سکواڈ کے دیگر ارکان سے الگ ایک فلور پر اپنی آئیسولیشن کی مدت پوری کر رہے ہیں۔
چھٹے روز کی ٹیسٹنگ میں زیر تشخیص دوکیسز کے ہسٹورک قرار دیے جانے اور مزید کیس سامنے نہ آنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے قدرے سکھ کا سانس لیا ہے اور اب مینجمنٹ پر امید ہے کہ مزید کوئی کیس سامنے نہیں آئے گا، پاکستان ٹیم مینجمنٹ کے ذرائع کا کہناہے کہ ٹیم مینجمنٹ کو قوی امکان ہے کہ کل سے ٹریننگ کی اجازت مل جائے گی جس کا کھلاڑی شدت سے انتظار کررہے ہیں، کھلاڑیوں کے ٹریننگ شروع کرنے سے ان کی ذہنی پریشانیاں کم ہوں گی اور وہ خود کو ریلیکس محسوس کریں گے جبکہ ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کی ٹریننگ کے حوالے اپنی منصوبہ بندی بھی کر لی ہے اور شیڈول بھی ترتیب دے دیاہے۔