انٹرٹینمنٹ تازہ ترین

ملالہ یوسفزئی کی ٹک ٹاک پر اینٹری

Malala Yousaf Zai

لندن (pakistannews.com.pk) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی (Malala Yousaf Zai) نے ٹک ٹاک جائن کرلیا۔

ٹک ٹاک پر اپنی پہلی ویڈیو میں ملالہ نے اپنی پسندیدہ چیزوں کے بارے میں بتایا اور ویڈیو کو انسٹاگرام پر بھی شیئرکیا۔

ملالہ یوسفزئی نے ویڈیومیں اپنا تعارف کرواتے ہوئے کہا ہائے ٹک ٹاک میرا نام ملالہ یوسفزئی ہے، میں 23 سال کی ہوں اورلڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے کام کرتی ہوں۔ شاید آپ میں سے کچھ لوگ مجھے پہلے سےجانتے ہوں گے، شاید آپ میں سے کچھ لوگوں نے میری اقوام متحدہ میں کی گئی تقریر سنی ہو یا شاید کچھ لوگوں نے میری کتاب ’’آئی ایم ملالہ‘‘ پڑھی ہو۔

Malala Yousaf Zai Joins Tiktok

Malala Yousaf Zai instagram