کراچی ( pakistannews.com.pk ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سستا ہوگیا اور فی تولہ سونے کی قیمت میں تین سو روپے کمی دیکھی گئی ۔
عالمی منڈی میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 8ڈالر کے اضافے سے 1839ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300روپے اور 257روپے کی کمی واقع ہوئی
قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر110500روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 94736 روپے ہوگئی۔
Latest Gold Price in Pakistan
Add Comment