انٹرٹینمنٹ

اداکارہ مایا علی کو ایک مرد میں تین خصوصیات کی تلاش

Maya-Ali-Paksitani-Actresss

کراچی (Pakistan News) پاکستانی اداکارہ مایا علی (Maya Ali) کو ایک مرد میں تین خصوصیات کی تلاش ہے اور ان کے مطابق مرد کو و خوش گفتار، خوش لباس اور عورت کو عزت دینا والا ہونا چاہیے۔

ایک انٹرویو میں مایا علی نے بتایا کہ میں نے 12 سال دوائیوں کے سہارے گزارے، میں صبح اور رات کو 11 ،11 گولیاں لیتی تھیں، مجھے لگتا تھا کہ کبھی بھی لوگوں کا سامنا نہیں کرپاؤں گی لیکن ہمیں ہمت کرنی پڑتی ہے، کچھ برس پہلے میں یہ سوچتی تھی کہ میرے بہت دوست ہیں لیکن وقت نے سکھایا کہ ہر ہاتھ ملانے والا دوست نہیں ہوتا۔ میں اب چند لوگوں کے ساتھ ہی بہت خوش ہوں۔

مایا علی نے کہا کہ ایک مرد میں 3 خوبیاں ہونی چاہیئں، وہ اچھی طرح بات کرنے والا ہو، وہ عزت کرنے والا ہو اور خوش لباس ہو۔ بہت سے مرد ایسے ہوتے ہیں جو ہوتے تو خوش شکل ہیں لیکن جب ان سے بات کی جائے تو یہی خیال آتا ہے کہ اس خوبصورتی کا اچار ڈالنا ہے؟