انٹرٹینمنٹ

اداکارہ روبیا چودھری نے طلاق لے لی

model and actress robya chaudhary

کراچی (Pakistan News) معروف اداکارہ و ماڈل روبیا چودھری (Rubya Chaudhary) نے اپنے شوہر سے طلاق لے لی اور بتایا کہ خراب ازدواجی تعلقات سے بہتر ہے کہ علیحدگی اختیا رکرلیں۔

روبیا چوہدری نے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ میں اپنی طلاق کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا میں نے چند سال قبل شادی کی تھی اور اب طلاق لے لی ہے۔ میں کبھی اپنی نجی زندگی کو لوگوں کے سامنے نہیں لائی۔ میں کہنا چاہتی ہوں کہ طلاق کا مطلب ہمیشہ غم یا کسی رشتے کی موت ہوجانا نہیں ہوتا ۔ طلاق کا مطلب یہ بھی نہیں ہے کہ لوگ کہیں ’ہائے بچی کی زندگی تباہ ہوگئی‘۔