تازہ ترین

آسٹریلیا نے بھارت کو سیریز ہرا کر پاکستان کا ‘فائدہ’ کر دیا

Australia vs India
Australia vs India

لاہور (Pakistannews.com.pk)بھارت کو ون ڈے سیریز میں شکست دے کر آسٹریلیا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر آ گیاہے، انگلینڈ دوسرے اور پاکستان نے تیسری پوزیشن سنبھال لی۔
تفصیلات کے مطابق ایرون فنچ کی قیادت میں کھیلنے والی آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کو اگرچہ کینبر ا میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میں بھارتی ٹیم کے ہاتھوں 13 رنز سے شکست ہوئی لیکن پہلے دو میچ جیتنے کی بنیاد پر کینگروز کے دیس کی ٹیم نے سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی ہے۔اس سال جولائی میں شروع ہونے والی آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ میں یہ پانچ بار کی ورلڈ چیمپئن ٹیم آسٹریلیا کی دوسری سیریز تھی، اس سال جولائی میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف تین ون ڈے کی سیریز بھی 1-2 کے مارجن سے اپنے نام کی تھی۔بھارے کے خلاف سیریز میں فتح کے بعد آسٹریلیا اب پوائنٹس ٹیبل پر چار فتوحات کے ساتھ 40 پوائنٹس لے کر پہلے نمبر پر آ گیاہے جبکہورلڈ چیمپئن انگلینڈ کی ٹیم 10 پوائنٹس کے فرق سے دوسرے نمبر پرہے۔
اس سال اکتوبر اور نومبر میں زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز 2-1 سے جیتنے والی پاکستانی ٹیم کا تیسرا نمبر ہے۔ یاد رہے کہ پہلی بار متعارف کروائی جانے ولای آٗی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ میں 13 ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہے، پوائنٹس ٹیبل پر موجود پہلی سات ٹیمیں 2023 آئی سی سی ورلڈ کپ میں براہ راست شرکت کی اہل ہو ں گی جبکہ چھ ٹیمیں کوالیفائنگ راونڈ کھیلیں گی جس میں دو ٹیموں کا انتخاب ہو گا، ٹورنامنٹ کا میزبان بھارت براہ راست آئی سی سی ورلڈ کپ کھیلنے کا اہل ہو گا۔